جنگلات زمین الاٹمنٹ کے حوالے سے ایک اہم جرگہ زیارت میں کل طلب کیاگیا ہے، نورمحمد دمڑ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ جنگلات زمین الاٹمنٹ کے حوالے سے ایک اہم عوامی قومی جرگہ زیارت میں آج طلب کیاگیا ہے جس میں زیارت ہرنائی سنجاوی شاہرگ یعنی حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے قبائلی معتبرین وعلما کرام سیاسی جماعتوں کے عہدیدار سول سوسائٹی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کرنے کی دعوت دی ہے اور دونوں اضلاع میں عوامی قبائلی جرگہ میں شرکت کرنے کیلیے تمام یونین کونسلوں سے قافلے جرگے میں شرکت کرینگے جرگہ پہلے انٹرکالج زیارت کے ہال میں منعقد کیا جارہا تھا تاہم جگہ کم پڑھنے اور ہزاروں افراد کی عوامی جرگہ میں شرکت کرنے کیلیے زیارت فٹبال گرونڈ میں عوامی قبائلی جرگہ کاانعقاد کرکے نام نہاد قوم پرست اور مذہب پر جماعتوں کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والوں کے جھوٹے پروپیگنڈہ سے حلقہ کے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے گا اور زیارت فٹبال گرونڈ میں منعقدہ عوامی قبائلی جرگہ کی میزبانی مسلم لیگ ن اور کاروان ضلع زیارت کریگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی پریس کلب رجسٹر کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ 24 جولائی کو جنگلات کی زمین کی الاٹمنٹ کے حوالے سے حقائق حلقے کے عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا اور نام نہاد مسترد شدہ قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے ضلع زیارت جنگلات کو زمین الاٹمنٹ کے حوالے سے ایک نام نہاد جرگہ کے انعقاد کا اور اس میں لگائے گئے تمام الزامات کا جواب دیا جائے گا صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دوم نے کہا ہے کہ چوبیس جولائی 2025 کو ضلع زیارت میں ایک اہم قبائلی عوامی جرگہ منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں جنگلات کو زمین الاٹمنٹ سے متعلق پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں اور افواہوں کی حقیقت کھول کر عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ زیارت کے عوام کے ہر معاملہ ہمیشہ قبائلی روایات، مقامی مشاورت اور عوامی مفاد کے تحت حل کیا گیا ہے۔ تاہم، بدقسمتی سے کچھ عناصر اس حساس موضوع پر بلاوجہ شور مچانے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان حالات میں ضروری سمجھا کہ جرگے کے ذریعے کھلے دل اور صاف نیت سے اصل حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں تاکہ کوئی ابہام باقی نہ رہیحاجی نور محمد خان دومڑ نے مزید کہا کہ ہمارا دروازہ ہمیشہ عوام کے لیے کھلا ہے اور ہم ہر معاملے میں بات چیت، مشاورت اور جرگہ سازی پر یقین رکھتے ہیں ہم الزام تراشی کے قائل نہیں، بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ زیارت کے لوگ اتحاد، بھائی چارے اور آپس میں اتحاد واتفاق سے اپنے مسائل حل کریں انہوں نے تمام قبائلی عمائدین، نوجوانوں اور زیارت کے غیور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج 24 جولائی کو جرگے میں بھرپور شرکت کریں اور علاقے کے مستقبل، یکجہتی اور باہمی بھروسے کے لیے اپنا کردار ادا کریں صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ زیارت میں آج منعقد ہونے والا عوامی قبائلی جرگہ ز

WhatsApp
Get Alert