گوادر کو جدید، اسمارٹ اور ترقی یافتہ بندرگاہی شہر بنایا جائے گا، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل معین الرحمٰن خان کو پیر کے روز جی ڈی اے کے ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ شاہد علی نے گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان، مائیکرو پلاننگ، لینڈ یوز اور نجی اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی جی جی ڈی اے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے گوادر شہر کی منصوبہ بندی عالمی معیار کے مطابق کررہی ہے تاکہ اسے ایک جدید، اسمارٹ اور ترقی یافتہ بندرگاہی شہر بنایا جاسکے۔ گوادر میں تجارت، سیاحت اور رئیل اسٹیٹ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کو پرامن، سازگار اور منافع بخش ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈی جی نے کہا کہ ماسٹر پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور نجی شعبے کی شراکت داری کو فروغ دے کر شہر کی پائیدار ترقی کو ممکن بنایا جائے گا۔
