ندیم ملک نے شہبازشریف کی کابینہ کے وزراء پر چینی کی قلت پیدا کرنے کا الزام لگا دیا ، رانا ثناء اللہ کی تردید


لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی ندیم ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران رانا ثناء اللہ کی موجودگی میں چینی کی قیمت بڑھے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا الزام وفاقی کابینہ کے وزراء پر عائد کر دیاہے جس کی مشیر وزیراعظم تردید کرتے رہے لیکن سینئر صحافی اپنے دعوے پر ڈٹے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرپلس ہوتے ہوئے مصنوعی طور پر قلت پیدا کی گئی اور دیہاڑی لگائی گئی اس میں مڈل مین کا سب سے زیادہ کر دار ہے ۔
سینئر صحافی ندیم ملک نے کہا کہ میں اپنا الزام آپ کی مرکزی حکومت پر دہرا رہا ہوں، ، وزیراعظم شہبازشریف کی بڑی واضح ہدایت تھی کہ اگر 140 روپے سے قیمت نہیں جائے گی تو پھر ایکسپورٹ کی اجازت ہو گی، لیکن وزیراعظم کی ناک کے نیچے آپ کی کابینہ کے وزیر اس کے اندر ملوث ہیں ، میں دوبارہ یہ الزام لگا رہا ہوں ۔پچھلی دور حکومت میں عمران خان کے وزیر اس میں ملوث تھے اور اس بار آپ کی حکومت کے وزیر اس میں ملوث ہے ، جنہوں نے چینی بیچ کر پیسے کمائے گئے ہیں ۔140 سے 200 پر قیمت جائے تو 60 روپے کا فرق ہے ، کس نے کمایاہے ؟
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سارا مڈل مین ملوث ہے ،، آڑتھی لوگوں کی جو گرفت ہونی چاہیے تھی وہ نہیں ہے ، یہ ایک پور امافیا ہے ۔
ندیم ملک نے کہا کہ جی یہ پورا ایک مافیاہے اور اس میں آپ کے وزیر ملوث ہیں، انہوں نے ایکسپورٹ میں سہولت کاری کی ہے ، جب آپ مارکیٹ میں کہتے ہیں کہ تین لاکھ بیچ لو ، پھر تین لاکھ اور بیچ لو تو اس سے پہلے ہی قیمت بڑھنا شروع ہو جاتی ہے ۔

WhatsApp
Get Alert