ڈالر کی آج کے مطابق حقیقی قدر 243.32 روپے ہے لیکن اسے مصنوعی طریقے سے زیادہ رکھا گیاہے : اشفاق تولہ


لاہور(قدرت روزنامہ)ماہر معاشی امور اشفاق تولہ نے دعویٰ کیاہے کہ ڈالر کی حقیقی قدر اس وقت 243.32 روپے ہے لیکن اس کی قدر کو زیادہ رکھا جارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اشفاق تولہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا کہ میں کہتا آرہا ہوں کہ 235 روپے سے زیادہ ڈالر کی قدر نہیں تھی ،مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قیمت زیادہ رکھی گئی تھی کیونکہ ہم ملٹی لیٹرل آئی ایم ایف کے معاہدے میں ہیں اور ان کا یہ کہناتھا کہ آپ ڈالر کی قدر کو اوپر رکھیں ، اس میں چند ہمارے ایسے عناصر بھی ہیں، جن کا تعلق ایکسپورٹ سے ہے ، وہ چاہتے ہیں ڈالر ان کو مہنگا ملتا رہے ، جب ڈالر کی قیمت بڑھی اور روپے کی قدر کم ہوئی تب بھی انہوں نے بہت پیسے بنائے ، اور اب بھی وہ چاہتے ہیں کہ ان کے منافع میں کمی نہ آئے ، آج کی قدر 243.32 روپے ہے ، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور آرمی چیف بھی کہہ چکے ہیں، ڈالر کی قدر زیادہ ہے اسے کم ہونا چاہیے ، اگر کوئی قدغن ہے تو آپ قوم کے سامنے رکھیں، ہم تو سچ سننا چاہتے ہیں ۔

WhatsApp
Get Alert