جاری آبی منصوبے تیز اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس۔رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک۔گوادر میں پانی کے بحران پر فوری و طویل المدتی اقدامات کا فیصلہ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نے هدايت ديتے هوئے كها كه آبی منصوبے تیز اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔چيئر مين گوادر پورٹ اتھارٹي نے بريفنگ ديتے هوئے كها كه گوادر پورٹ اتھارٹی کا واٹر سیلینیشن پلانٹ 3 لاکھ گیلن یومیہ کی سطح پر بحال کر دیا گیا۔اگلے تین دن میں پلانٹ کی استعداد 6 لاکھ گیلن یومیہ تک بڑھائی جائے گی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نے هدايت ديتے هوئے كها كه بجلی کی بندش کے دوران واٹر پلانٹ متبادل توانائی پر منتقل کرکے آبی ترسیل بلا تعطل جاری رکھی جائے۔ شادی کور ڈیم سے پانی کی ترسیل کے لئے ربط تیز کرنے کی ہدایت۔ آبی پائپ لائن منصوبے 15 روز میں مکمل کیے جائیں۔قلت آب سے نمٹنے کیلئے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں مختلف محکموں کے سربراہان پر مشتمل رابطہ کمیٹی قائم۔ رابطہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر سی ایم سیکرٹریٹ کو پیش رفت رپورٹ ارسال کرے گی۔وزيراعليٰ بلوچستان مير سرفراز بگٹي نے اجلاس سے خطاب كرتے هوئے كها كه گوادر میں پانی کی قلت کا مسئلہ ہر صورت حل کریں گے۔ کوئی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ایران سے بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل بندش پر وزیر اعظم اور پاور ڈویژن سے بات کریں گے۔ گوادر میں جاری اور مجوزہ آبی منصوبے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔ آبی صورتحال کی پیش رفت کی خود نگرانی کروں گا ، عوام کو درپیش مسائل حل کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert