نیب نے 400 ارب سے زائد ریکوری کہاں سے اور کس سے کی؟ پبلک اکائونٹس کمیٹی نے کیسز پر پیشرفت رپورٹ طلب کر لی

چوہنگ(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین ایم این اے رانا تنویر نے کہا کہ رنگ روڑ سکینڈل میں سیاسی شخصیات کو کلین چٹ جاری، سابق کمشنر کلیکٹر گرفتار، نیب نے 400 ارب سے زائد ریکوری کہاں سے اور کس سے کی،پی اے سی نے قومی احتساب بیورو کو بجھوائے گئے کیسز پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے، وہ ان خیالات کا اظہار میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کر رہے تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ بالا دسست ہے وزارتوں کت کرپشن کیسز ایف آئی اے یا نیب

کو بجھوانے نہیں چاہئے بلکہ خود فیصلہ کرنا چاہئے، ایک اور جواب میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے جبکہ حکومت مہنگائی روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، عام آدمی کی زندگی میں مزید مشکل پیدا ہو ں گی،پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے اشیاء خوردونوش، ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو گا جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھیں گے، حکومت کے پاس مہنگائی قابو کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے،عام آدمی حکومت کے غلط فیصلوں کی بھینٹ چڑھ رہا ہے اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے مافیاز کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے بجٹ میں بڑھنے والی تنخواہوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے،خوردنی تیل اور گھی میں پہلے ہی اضافہ ہو چکا تھا اب مزید قیمتیں بڑھیں گی، حکومت ناصرف بے بس ہو چکی ہے بلکہ وزراء ذہنی طور پر یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ مہنگائی روکنا ان کے بس میں نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے یا استحکام کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں، حکومت اس اہم ترین مسئلے کو مکمل طور پر نظر انداز کر چکی ہے، اگر پٹرول کی قیمتیں ایسے ہی بڑھتی رہیں تو کوئی شک نہیں کہ فی لیٹر پٹرول ایک ڈالر کی قیمت تک پہنچ جائے گا، حکومت بہتر حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام پیدا کر سکتی ہے لیکن بدقسمتی سے کوئی اس طرف توجہ دینے کے لیے تیار نہیں ہے،حالیہ اضافہ پٹرول بم سے مختلف نہیں ہے،ایل پی جی کی قیمت میں بھی پانچ روپے کلو اضافہ کر دیا گیا ہے،ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ روکنا حکومت کے بس میں نہیں ہے لیکن قوت خرید کو بڑھانا اور مصنوعی مہنگائی پر قابو پانا تو حکومت کے اختیار میں ہے، اگر اب بھی حکومت نے سمت درست نہ کی تو عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے کچلا جائے گا. آخر ی پر سوال میں کہا کہ کشمیری قوم غیور اور با شعور ہے پاکستان کی 22کروڑ عوام جس کرب کا شکار ہے تبدیلی سرکار نے 3سالوں میں کوئی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا کشمیری عوام ان کے گرانڈ اور تعمیرو ترقی کے نعروں پر کیسے یقین کر سکتی ہے امید ہے 25جولائی کا سورج ن لیگ کی کامیابی کی نوید لیکر طلاع ہوگا، تبدیلی سرکار کے نئے پاکستان نے جو گل کھلائے اگر انکا موازنہ سردار فاروق حیدر کی حکومت سے کیا جائے تو کشمیری قوم کبھی بھی تبدیلی سرکار کے جھانسے میں نہیں آئے گی مریم نواز کی پذیرائی کشمیری عوام کا جوش جذبہ ضمنی انتخاب کی تاریخ رقم کر رہا ہے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

11 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

11 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

11 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

12 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

13 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

13 hours ago