وزیر اعظم نے اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے ون ونڈو کاروبار سہولت مرکز کا افتتاح کردیا

بزنس سہولت مرکزمیں کسٹمر سے بات چیت کا انداز قابل ستائش ، امید ہے نوجوان بی ایف سی کو کامیاب بنائیں گے، شہبازشریف
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے ون ونڈو کاروبار سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعظم کا کہناہے بزنس سہولت مرکزمیں کسٹمر سے بات چیت کا انداز قابل ستائش ہے، امید ہے کہ نوجوان بی ایف سی کو کامیاب بنائیں گے ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مختلف محکموں میں جانا پڑتاتھا، بزنس سہولت مرکز کے قیام سے ایک چھت تلے سہولیات دستیاب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بزنس سہولت مرکز میں کسٹمر سے بات چیت کا انداز قابل ستائش ہے، بزنس سہولت مرکز میں ایچ آر کا شعبہ نہایت قابل ہے، امید ہے کہ نوجوان بی ایف سی کو کامیاب بنائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بی ایف سی کے قیام پر وزیرسرمایہ کاری بورڈ اور ان کی ٹیم کومبارکباددیتاہوں۔انہوں نے کہا کہ بزنس سہولت مرکز میں ایچ آر کا شعبہ انتہائی قابل ہے، بدقسمتی سے اس مرکز کے قیام میں تاخیر ہوئی، مگر دیر آئے درست آئے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بی ایف سی کو ایسا متاثرکن مرکزبنایاجائیکہ لوگ اس کی طرف آناپسند کریں، عالمی معیار کیمطابق سہولیات اور رہنمائی فراہم کی جائے، وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے کسٹمرز کو مطمئن کریں۔شہباز شریف نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم کسٹمرز کو مطمئن کریں ، ابتدائی تجربات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں بڑی کامیابی کی بنیاد بن سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بزنس سہولت مرکز کو دنیا کیلئے رول ماڈل ہونا چاہیے، ہم کاروباری مراکز کو پرکشش اور رول ماڈل بنا سکتے ہیں، بزنس سہولت مرکز کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جائے گا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بزنس سہولت مرکزمیں کسٹمر سے بات چیت کا انداز قابل ستائش ہے، امید ہے کہ نوجوان بی ایف سی کو کامیاب بنائیں گے۔افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم کو بزنس سہولت مرکز میں فراہم کردہ سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔
