وزیراعظم نے گورنرسندھ اور اپوزیشن لیڈر کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے گورنرسندھ عمران اسماعیل اور اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کو اسلام آباد طلب کرلیا . ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ لینے کیلئے گورنرسندھ عمران اسماعیل اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے .

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران گورنرسندھ اور اپوزیشن لیڈر وزیراعظم کو سندھ کی سیاسی صورتحال ، آزاد کشمیر الیکشن سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا . ذرائع کے مطابق سندھ میں وفاقی حکومت کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں