میں کسی کی ایسی دوست نہیں کہ میری کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لے ، اداکارہ انوشے برہم

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے کہا ہے کہ ساتھ پراجیکٹ کرنے والے دوست نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کے ساتھ کسی کی کوئی ایسی بے تکلفی ہے کہ کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لی جائے ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے اپنے ساتھ کام کرنے والے مرد حضرات کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے تعلق کو پہچاننے کا کہا ہے ۔
اداکارہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ساتھ پراجیکٹ میں کام کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں آپ کی بہت اچھی اور خاص دوست بن گئی ہوں اور آپ ایونٹس میں میری کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لے سکتے ہیں۔

اداکارہ نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ ہم کولیگز ہیں، دوست نہیں، ان میں فرق جانیے، انسان کی اپنی پرائیویسی ہوتی ہے۔صارفین کی بڑی تعداد نے انوشے کی ٹوئٹ کا جواب دیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ جس کسی نے ایسا کیا ہے اس کا نام بھی مینشن کریں تاکہ دوسروں کو علم ہوسکے۔
ایک صارف نے اداکارہ کی ٹوئٹ پر جواب دیا کہ امید ہے جس نے ایسا کیا، آپ نے انہیں روکا ہوگا۔ انوشے نے صارف کو وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بڑے پیمانے پر ہونے والا ایونٹ تھا اور میں کسی قسم کا ہنگامہ کھڑا نہیں کرنا چاہتی تھی، میں نے یہ اس لیے بتایا تاکہ لوگ مستقبل میں فرق کو سمجھ سکیں ۔

Recent Posts

باکسر عامر خان اور شاہزیب رند کی آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ…

6 mins ago

چوری شدہ مینڈیٹ واپس کرنے پر ہی مذاکرات ہوں گے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کسی بھی ممکنہ مذاکرات کو…

13 mins ago

9 مئی کیس، عدالت میں پیش نہ ہونے پر 14 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں سے…

19 mins ago

بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیر اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت پر کڑی تنقید کرتے…

26 mins ago

کے الیکٹرک کا 7 سال کیلئے 3.84 روپے فی یونٹ بیس ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کچھ دن پہلے منظور کیے جانے والے 392 ارب روپے کے سرمایہ…

32 mins ago

حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا

ریاض (قدرت روزنامہ) حج سیزن 2024 کے پیش نظر آج سے مکہ مکرمہ میں داخلے…

36 mins ago