سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں کا سلسلہ جاری، مزید 3 ملزمان ہلاک کردیے گئے

سی سی ڈی حکام نے کہا کہ ٹی نمبر 4 کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوئے


کراچی (قدرت روزنامہ)سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مصری شاہ اور ساندہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان پار کر دیے گئے۔
سی سی ڈی حکام نے کہا کہ ٹی نمبر 4 کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوئے، ہلاک ملزمان کی شناخت وسیم اور ریاست کے نام سے ہوئی۔
سی سی ڈی نے کہا کہ مصری شاہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں روہیت مسیح ہلاک ہوا، ہلاک ملزم 50 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

WhatsApp
Get Alert