سندھ میں بارشوں کا آغاز، کراچی میں آج شام سے جمعرات تک تیزبارش کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا۔
سندھ کے شہروں، عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈو محمد خان میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے 11 ستمبر تک میر پورخاص، سانگھڑ، ٹھٹہ، بدین جام شورو، حیدر آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
کراچی میں آج شام سے جمعرات تک وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ظاہرکیاگیا ہے، محکمہ موسمیات نے تیز بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے اگلے 2 روز کے دوران جنوبی پنجاب کے شہروں میں تیز بارش کا الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور، خان پور، مظفر گڑھ، ڈیرا غازی خان، رحیم یار خان اور صادق آباد میں تیز بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارش سے پہاڑی ندی نالے بپھرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

WhatsApp
Get Alert