امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں ابتدائی طور پر 50 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔دوران ملاقات امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں ابتدائی طور پر 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق پاکستان سے سونا، تانبا اور دیگر معدنیات ایکسپورٹ ہوں گی، امریکی کمپنی پاکستان میں جدید پولی میٹلک ریفائنری قائم کرے گی۔ معاہدہ روزگار، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور پائیدار ترقی کا ضامن ہوگا، امریکی کمپنی پاکستان میں طویل المدتی شراکت داری کی خواہش مند ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وفد میں شامل امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں کان کنی، انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
ایف ڈبلیو او اور امریکی کمپنی کے درمیان کریٹیکل منرلز پر تاریخی معاہدہ ہوا، امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے تانبے، سونے اور دوسری معدنیات کے ذخائر پر بریف کیا گیا۔این ایل سی اور دوسری امریکی کمپنی کےدرمیان لاجسٹکس اور تعمیرات پر ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تانبے، سونے اور دوسری معدنیات کے ذخائرپر امریکی وفد کو بریفنگ دی گئی اور 2 اہم ایم او یوز پردستخط ہوئے، معدنیات اور لاجسٹکس شعبے میں تعاون پر اتفاق ہوا۔ پاکستان سے اینٹیمونی، تانبا، سونا، ٹنگسٹن ایکسپورٹ ہوگا اور امریکی کمپنی پاکستان میں جدید پولی میٹلک ریفائنری قائم کرے گی، معاہدہ روزگار،ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور پائیدار ترقی کاضامن ہوگا۔
جمہوریت کا مستقبل داؤ پر لگا ہے اندرون و بیرون ممالک پاکستان کے محب وطن شہری پریشان و متفکر ہیں اور ازحد تشویش میں مبتلا ہیں
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی کمپنی پاکستان میں طویل المدتی شراکت داری کی خواہاں ہے، وفد کا دورہ اور معاہدے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کی نئی مثال ہے۔
