اراکین کی حاضری انتہائی کم ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس ملتوی
(قدرت روزنامہ)اراکین کی حاضری انتہائی کم ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس ملتوی
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت ہوا
قومی اسمبلی اجلاس میں سابق گورنر و وزیر اعلی ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی، دعائے مغفرت مولانا عبدالاکبر چترالی نے کرائی قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان کی حاضری انتہائی کم رہی کورم انتہائی کم ہونے پر سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس عید الاضحیٰ کے بعد تک ملتوی کردیا
اطلاعات کے مطابق عید کی وجہ سے اراکین قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں چلے گئے ہیں جس کی وجہ سے ایوان میں حاضری کم رہی، اور ڈپٹی سپیکر کو اجلا س ملتوی کرنا پڑا،
قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کے موقف کی تصدیق کردی،بھارت ایف اے ٹی ایف کا تکنیکی معاملہ سیاسی بنا کر خراب کررہا ہے،ایف اے ٹی ایف سے متعلق ہماری پیشرفت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، ہم جلد ہی اپنے دونوں ایکشن پلان مکمل کر لیں گے ،
