کیا گولڈ سمتھ نے کسی جونیجو کو چھرا گھونپا؟ چانگا مانگا؟ماڈل ٹاؤن میں عورتوں کو گولیاں گولڈ سمتھ نے ماریں؟کیا گولڈ سمتھ نے بیماری کا جھوٹ بول کر جیل سے فرار کیا؟مسئلہ گولڈ یا آرن سمتھ نہیں . مسئلہ کرپشن جھوٹ فراڈ بددیانتی اورجھوٹ ہے- واضح رہے کہ بھمبرآزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاتھا کہ نوازشریف اداکاری کرکے ملک سے فرار ہوئے ،ایسی اداکاری کی کہ کابینہ کی خواتین رونے لگیں . یہاں سے بیمار نوازشریف گیا تھاوہاں دوسرانوازشریف نکلا . انہوں نے کہا تھا کہ عدالتیں آزاد ہیں تو یہ سب کیوں ملک سے بھاگے ہوئے ہیں ،نوازشریف کا منشی ہماری حکومت آنے سے پہلے ہی بھاگ گیا تھا . ڈر کس چیز سے رہے ہو وطن واپس کیوں نہیں آ رہے ،کوئی جھوٹ بول کر ،ایکٹنگ کرکے ملک سے باہر چلا گیا،ان کے بچے بھی ملک سے فرار ہو گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عدالتوں کو تحریک انصاف کنٹرول نہیں کرتی ،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ،خودکو قانون سے بالاتر سمجھنے والاملک سے باہر بھاگ گیا،پوتے کے ساتھ برطانیہ میں پولو میچ دیکھ رہا ہے ،پولو بادشاہوں کا کھیل ہے کسی عام آدمی کا نہیں ،پوتے کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا عوام یہ آپ کا پیسہ ہے . مریم نواز نے وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی تقریر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈ سمتھ کا نہیں . باغ میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ جیسا منہ ہو گا ویسا ہی تھپڑ پڑے گا عمران کہتا ہے کہ وہ پولو کھیل رہا ہے . انہوں نے کہا کہ میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی لیکن اب جیسی بات ہوگی ویسا ہی جواب ہو گا وہ پہلا پاکستانی ہے جو کیمبرج کی پولو ٹیم کا کپتان ہے . وہ نواز شریف کا نواسہ ہے گولڈسمتھ کا نہیں نواز شریف کو آزاد کشمیر میں آنے کیلئے ہیلی کاپٹر یا سرکاری گاڑیوں کی ضرورت نہیں پڑی . . .
(قدرت روزنامہ)معاون خصوصی شہبازگل نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر رعدمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی مسئلہ گولڈ سمت یا آئرن سمتھ کا نہیں- شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مریم بی بی مسئلہ گولڈ سمت یا آئرن سمتھ کا نہیں . مسئلہ یہ کہ کیا گولڈ سمتھ نے بیٹی کو میڈیکل کالج زبردستی داخل کروانے کے کئے kings college London کے پرنسپل کو برخاست کیا تھا؟ کیا گولڈ سمتھ کی بیٹی نےکیلبری کوئین،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، قطری خط،لندن تو کیا پاکستان میں کوئی جائیداد کا فراڈ کیا؟-
انہوں نے کہا کہ کیا کبھی گولڈ سمتھ نے کہا تھا حضور یہ ہیں وہ زرائع .
متعلقہ خبریں