معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا . تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے اپنے عہدے سے مسعتفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، فردوس عاشق اعوان اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں .

فردوس عاشق اعوان نے ضمنی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کے لیے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا . فردوس عاشق اعوان اس سے قبل وزیراعظم کی بھی معاون خصوصی رہی ہیں . دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی حلقہ PP-38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، الیکشن کمیشن نے متعلقہ انتخابی امیدواران اور سرکاری حکام کو خطوط و نوٹسز ارسال کئے . ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے کیلئے، انتخابی مہم کیلئے حلقے کی حدود میں آویزاں تمام بینرز اور پینا فلیکسز کو فوری طور پر ہٹانے کیلئے احکامات جاری کر دئیے . ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ہدایات جاری کر دیں کہ حلقے میں مختلف مقامات پر موجود انتخابی مہم کے بینرز اور پینا فلیکسزضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں، جنہیں روزانہ کی بنیادوں پر ہٹانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو رپورٹ پیش کی جائے . ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انتخابی امیدوار احسن سلیم کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت پرچوہدری ارمغان سبحانی، ایم این ای, NA-72 سیالکوٹ کو انتخابی امیدوار طارق سبحانی کی انتخابی مہم میں شرکت کرنے کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیا . . .

متعلقہ خبریں