حج کے خواہشمند سرکاری ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری آ گئی!

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فریضہ حج کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلم مرد اور عورت کی خواہش ہوتی ہے سرکاری ملازمین کی آج قرعہ اندازی کی جا رہی ہے۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں آج ان خوش نصیبوں کی قرعہ اندازی ہو رہی ہے، جو آئندہ برس حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

قرعہ اندازی کے ذریعے نچلے گریڈ اور نان گزیٹڈ 70 ملازمین کے نام بذریعہ قرعہ اندازی نکالے جائیں گے اور انہیں اگلے سال حج پر بھیجا جائے گا۔

یہ قرعہ اندازی سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کے کانفرنس روم میں ہو رہی ہے۔ مجموعی طور پر 70 ملازمین میں سے 63 مرد اور 7 خواتین ملازمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ خوش نصیب خواتین ملازمین کا حج شریعت کے مطابق ان کے محرموں کے ساتھ ہوگا۔

اس اسکیم سے بی پی ایس ایک سے 16 بشمول 17 گریڈ (نان گزیٹڈ) ملازمین مستفید ہوں گے۔

قرعہ اندازی میں سی ڈی اے کے 40 سال سے زائد ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert