عالمی مارکیٹ میں سونا، چاندی اور پلاٹینم سب مہنگے! فی اونس قیمتیں کہاں جا پہنچیں؟

کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے تین ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح چھو لی، منگل کو بھی قیمتی دھات کی قیمت میں تیزی برقرار رہی۔ امریکی محکمہ خزانہ کے حالیہ بائی بیک پروگرام سے متعلق اعلان نے سونے کو سہارا دیا، جبکہ سرمایہ کار اب مہنگائی کے اہم اعداد و شمار اور رواں ہفتے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش کی تقریر کے منتظر ہیں۔
مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق 0146 جی ایم ٹی تک اسپاٹ گولڈ 0.4 فیصد اضافے سے 4,668 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ دورانِ کاروبار قیمت 14 مئی کے بعد بلند ترین سطح تک بھی گئی۔ دوسری جانب امریکی گولڈ فیوچرز میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا اور قیمت 4,724.50 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
قیمتی دھاتوں کی مجموعی مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔ چاندی 0.3 فیصد بڑھ کر 69.16 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.4 فیصد اضافے کے بعد 1,883.93 ڈالر جبکہ پیلاڈیم 0.2 فیصد بہتری کے ساتھ 1,359 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
