بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں ریاست بہار میں الیکشن ہے اور مودی نے ہمیشہ پاکستان دشمنی میں ووٹ حاصل کیا ہے۔
پاکستان کو بھارت سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے بھارت اکتوبر میں پاکستان کے خلاف جارحیت کے ارتکاب کا منصوبہ بنائے بیٹھا ہے ، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کی وارننگ pic.twitter.com/bVdAfGekWE
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 18, 2025
تجزیہ کار ہما بقائی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ایف اے ٹی ایف میں دکھانے کا مطالبہ کردیا۔
دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کاروں کو بریفنگ دینی چاہیے ۔
