اب ہوگا کپتان سے ریحام کا مقابلہ۔۔۔وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی پاکستان پہنچ گئی، کیا کرنےوالی ہیں؟ بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پاکستان پہنچ گئیں اور الیکشن لڑنے کا اشارہ دے دیا۔لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں ریحام خان نے کہا کہ لندن پلان کا پہلے کبھی حصہ رہی اور نہ ہی اب ہوں۔دوران گفتگو ریحام خان، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات سے متعلق سوال کا جواب گول کرگئیں اور کہا کہ سیاسی لیڈر سے فاصلہ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ نواز شریف واپس آئیں گے تو سیاست میں تبدیلی آئے گی، آج کی تاریخ تک مسلم لیگ ن فاتح پارٹی ہے اور اس کا ٹکٹ بھی فتح کانشان ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اختیارات دینے والی کسی فاتح پارٹی کی طرف سے پیشکش ہوئی تو الیکشن لڑنے میں دلچسپی لوں گی۔ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ ایک غلط ذاتی فیصلہ میں نے کیا اور ایک گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کیا۔انہوں نے کہا کہ غلط فیصلے کے بارے میں مجھے 6 ماہ میں ہی پتا چل گیا تھا، اسی طرح چوہدری سرور کو بھی چل گیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ججز تقرری کےلیے مجوزہ آئینی…

3 mins ago

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے…

9 mins ago

مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم

لاہور(قدرت روزنامہ)آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ انہیں اور محمد عامر کو کپتان…

12 mins ago

انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر

بنگلورو(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی…

18 mins ago

پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شائقین کرکٹ جنون اور کھیل سے لگاؤ بڑھانے کیلئے پاکستان سپر لیگ…

27 mins ago

راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی پولیس نے ڈی بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن…

39 mins ago