مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ نے حکومت پاکستان سے انصاف کا مطالبہ کر دیا

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں مارے گئے ایکسپورٹ فیکٹری کے سری لنکن منیجر کی اہلیہ نے کہا ہے کہ میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے، انہیں بیدردی سے مار دیا گیا . اہلیہ پریانتھا کمارا نے اپنے پہلے بیان میں کہا کہ میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے، انہیں بیدردی سے ماردیا گیا .

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر اور ہمارے دو بچوں کو انصاف دیا جائے . اہلیہ پریانتھا کمارا نے کہا کہ میں سری لنکن صدر اور پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہوں . پریانتھا کمارا کے بھائی نے کہا کہ بھائی 2012ء سے سیالکوٹ کی اس فیکٹری میں ملازمت کررہے تھے، فیکٹری کے مالک کے بعد پریانتھا نے ہی اس کا تمام انتظام سنبھالا ہوا تھا . سری لنکن شہری پریا نتھا دیاودھنہ کی اہلیہ نیروشی دسانیاکے نے حکومت پاکستان سے منصفانہ تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں