خفیہ کیمرے سے اسٹیج اداکاراﺅں کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ) خفیہ کیمرے سے اسٹیج اداکاراﺅں کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار . اداکارہ خوشبو خان نے ویڈیو بنانے کے لیے کہا، خفیہ ویڈیو بنانے والی ایپ بھی انسٹال کرکے دی، رقم بھی دلوائی .

تفصیلات کے مطابق خفیہ کیمروں کے ساتھ اسٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی گرفتاری ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہے . بتایا گیا ہے کہ نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کا نام جونیئر فنکار کاشف چن ہے جو شالیمار تھیٹر میں اسٹیج اداکاراؤں کی خفیہ کیمرے سے کپڑے تبدیل کرتے ہوئے ویڈیوز بناتا تھا . گرفتاری کے بعد ملزم کاشف چن نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس کو نازیبا ویڈیو بنانے کا ٹاسک اداکارہ خوشبو خان نے دیا تھا . ملزم کا کہنا ہے کہ اداکارہ خوشبو نے اسے اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرنے کے لیے کہا تھا . ملزم کا کہنا ہے کہ اداکارہ خوشبو نے اسے خفیہ ویڈیو بنانے والی ایپ بھی انسٹال کرکے دی جس کی مدد سے ویڈیوز ریکارڈ کرتا رہا . ملزم کے مطابق اسے خفیہ ویڈیوز بنانے کے بدلے میں اداکارہ خوشبو نے رقم بھی دلوائی تھی . واضح رہے کہ کچھ روز قبل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی جس کے مطابق شالیمار تھیٹر بھٹہ چوک میں اسٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کا ذکر تھا . بتایا گیا تھا کہ مہک نور، زارا خان، اور اداکارہ سلک کی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں . منظر عام پر آنے والی ویڈیوز اداکاراؤں کے میک اپ رومز میں لگے شیشوں کے پیچھے خفیہ کیمرے لگا کر ریکارڈ کی گئی تھیں . ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اداکاراؤں نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی تھی جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے . . .

متعلقہ خبریں