پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی . مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے،حکومت ہمیشہ عالمی منڈی کا بہانہ بناکر پاکستان میں قیمتیں بڑھاتی رہی ہے،عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں اس حوالے سے کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی .

مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کا اعلان کیا . .

متعلقہ خبریں