فردوس عاشق اعوان کا استعفے کا ارادہ ،وزیراعظم نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے روک دیا . ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کو پنجاب میں حکومتی کارکردگی نمایاں کرنے کی ہدایت کی ہے .

خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ ضمنی الیکشن مہم میں شریک ہونے کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا . انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ مجھے حلقے میں کھل کر کھیلنے کی اجازت دی جائے . واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی پاداش میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹسز کا سامنا تھا . . .

متعلقہ خبریں