بلوچستان کے شہر خضدار میں حادثہ، تین افراد جاں بحق

خضدار(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے خضدار میں کوچ اورپک اپ کے تصادم میں تین افراد جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے ہیں . حادثہ خضدار کے علاقے وہیر مدرسہ الحرمین میں پیش آیا .

جہاںمخالف سمت سے آنے والی کوچ او رپک اپ آپس میں ٹکرا گئیں . تین مسافر موقع پر دم توڑگئے جبکہ چار مزید لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں . لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاہے . چار افراد کی حالت تشویشناک ہے . . .

متعلقہ خبریں