بلوچستان ‘ ضلع کچھی: سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت


کچھی(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی کچھی نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ضلع بھر کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور لیاز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
جاری کردہ *تھریٹ الرٹ* میں کہا گیا ہے کہ بعض شرپسند عناصر امن و امان خراب کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، لہٰذا پولیس اور دیگر ادارے چوکس رہیں۔
تمام چیک پوسٹس، پیٹرولنگ پوائنٹس اور حساس مقامات پر سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر سرکاری املاک اور اہلکاروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتے ہیں، اس لیے احتیاطی اقدامات مزید سخت کیے جائیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر نے یہ بھی ہدایت کی کہ دورانِ ڈیوٹی اہلکار موبائل فون کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت ردعمل دیا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert