مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو وظیفہ دینے کے فیصلے کو مسترد کر دیا

چنیوٹ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو سختی سے مسترد کر دیا۔
چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہق “ہمیں توقع تھی کہ شاید پی ڈی ایم کے تجربے کے بعد مسلم لیگ (ن) کچھ سمجھداری دکھائے گی، مگر آج وہ ہماری مساجد کے ائمہ کو صرف دس ہزار روپے دے کر خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔”
مولانا نے مزید کہا کہ “محترمہ! یہ تجربہ خیبرپختونخوا میں پہلے بھی ناکام ہو چکا ہے۔ میں اسٹیج سے اعلان کرتا ہوں کہ میں یہ دس ہزار روپے آپ کے منہ پر مارتا ہوں ، کیونکہ ہمارے ائمہ، خطباء، اور اساتذہ کی اصل پہچان ان کی غیرت اور خودداری ہے۔”
