بلوچستان پولیس میں اہم تقرریاں و تبادلے — افسران کے عہدوں میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری


کوئٹہ (ڈیلی قدرت) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان کی جانب سے صوبے میں اعلیٰ سطح پر اہم تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن ن کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع اور شعبہ جات میں نو پولیس افسران کے عہدوں میں تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عطااللہ شاہ (PSP/BS-19) کو SSP انویسٹی گیشن کرائمز برانچ کوئٹہ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر زین علی شیخ (PSP/BS-19) کو SSP MT بلوچستان مقرر کیا گیا ہے۔ عطاالرحمن (PSP/BS-18) کو SSP گوادر اور ضیاء الحق (PSP/BS-18) کو SP ڈیرہ بگٹی تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح شفاعت الرحمان (PSP/BS-18) کو SP واشک، خرشید احمد (PSP/BS-18) کو AIGP لیگل CPO کوئٹہ، کمال خان (PSP/BS-18) کو SSP ہیڈکوارٹرز بلوچستان کانسٹیبلری اور اسامہ امین چیمہ (ASP/BS-17) کی خدمات Additional IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری کوئٹہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن ڈی آئی جی پی ہیڈکوارٹرز حسن اسد علوی کے دستخط سے جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور اگلے احکامات تک برقرار رہیں گی۔

WhatsApp
Get Alert