گرین لائن منصوبہ نواز شریف نے شروع کیا تھا ، مریم اورنگزیب

یہ حکومت عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی عوام با شعور ہے ، اب یہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے ، عمران خان شکر کریں کہ نوازشریف اتنے منصوبے بنا گئے کہ انہیں تین سالوں میں تختیاں لگانے کا موقع ملا ، جتنے بھی منصوبے ہیں وہ نواز شریف کے ہیں، ترجمان (ن) لیگ کی پریس کانفرنس

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ حکومت عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی عوام با شعور ہے، گرین لائن منصوبہ نواز شریف نے شروع کیا تھا ، اب یہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے ، عمران خان شکر کریں کہ نوازشریف اتنے منصوبے بنا گئے کہ انہیں تین سالوں میں تختیاں لگانے کا موقع ملا ، جتنے بھی منصوبے ہیں ، وہ نواز شریف کے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسی نواز شریف کے بارے میں آج عمران خان بغض اور حسد کے کلمات کہیں گے ، کل ن لیگ کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتی ہوں ، رینجرز کو ن لیگ کے کارکنوں پر استعمال کیا گیا ، فوٹوگرافر پر بھی تشدد کی مذمت کرتی ہوں ڈی جی رینجرز اس کا بھی نوٹس لیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے اس حکومت کے احتساب کی حقیقت بے نقاب کردی ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آئی ہے ،

جب نواز شریف وزیر اعظم تھے اس وقت پاکستان 117 پر 2018 میں آیا تھا ، 2013 تا 14 میں یہ کرپشن انڈیکس 127 پر تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہوئی وہ انڈیکس 117 پر ہے ، جنہوں نے 90 دن میں کرپشن ختم کرنا تھی وہ آج 120 سے 124 پر پہنچ گیا ہے ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے کہ اس حکومت کا احتساب غیر جانبدار نہیں ہے ، 93 فیصد لوگ کہتے ہیں سب سے مہنگا دور پی ٹی آئی کا ہے ، 86 فیصد عوام کہہ رہے ہیں 3 سال میں انکی آمدن سکڑ گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ بے روز گاری بھی ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، عوام سمجھتی ہے نالائقی ، نااہلی اور کرپشن بلند ترین سطح پر ہے ، کورونا ریلیف فنڈ پر بھی ان چوروں نے ڈاکا ڈالا ، گرینوس سیل بنائے تاکہ اپنی کرپشن چھپائی جاسکے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا 1 اشائیہ 24 ٹرلین کا فنڈ کورونا کے ریلیف فنڈ میں مختص کیا ہے ، آڈیٹر جنرل کہہ رہا ہے 40 ارب روپے کا کورونا فنڈ میں ڈاکا ڈالا گیا ہے ، آڈیٹر جنرل کو آڈٹ کے لئے ریکارڈ نہیں دیا گیا، رپورٹ 6 ماہ چھپائی گئی ، آئی ایم ایف نے کہا کہ کورونا فنڈ میں ملنے والی قسط میں کورونا فنڈز ہیں۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

5 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

6 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

6 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

6 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

7 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

7 hours ago