ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ
ڈی جی ایم ایس ایس سی کے ساتھ ملاقات، عوامی شکایات پیش کی گئیں، عزیز اللہ ہزارہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب چیئرمین دوئم عزیز اللہ ہزارہ نے ڈپٹی جنرل منیجر انچارج بلوچستان سوئی سدرن گیس کمپنی محمد راحیل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران عزیز اللہ ہزارہ نے حلقہ پی بی 40 اور 42 میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش، پریشر میں کمی اور عوامی شکایات و مشکلات سے ڈی جی ایم ایس ایس سی کو آگاہ کیا اور ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر رکن مرکزی کونسل داد چنگیزی اور سیکرٹری مالیات حلقہ کونسل تقی ہزارہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
