“27ویں ترمیم آئین شکن ہے — جمہوری قوتیں متحد ہوں” — پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے بدترین آمریت قرار دے کر سختی سے مسترد کر دیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی مرکزی سیکریٹریٹ نے جاری کردہ پریس ریلیز میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کو بدترین آمریت اور ایک نئے استعماری منصوبے کا حصہ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے، ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد قائم پارلیمانی نظام کو رول بیک کر کے اقتدار کو محدود حلقوں تک مرکوز کیا جا رہا ہے، سپریم کورٹ کے اختیارات چھین کر وفاقی آئینی عدالت کو فوقیت دی جا رہی ہے، صدر کے اختیارات کم کر کے فوجی کمانڈ کو آئینی حیثیت دے دی گئی اور عدلیہ کی آزادی کو بری طرح متاثر کیا جا رہا ہے؛ پارٹی نے ملک کی تمام جمہوریت پسند، سول سوسائٹی اور سیاسی قوتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس آئین شکن اقدام کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کریں اور اگر حکومت نے ترمیم واپس نہ لی تو عوامی اور جمہوری قوتیں یکجا ہو کر مزاحمت کریں گی۔

WhatsApp
Get Alert