میرے 11سالہ معصوم بیٹے کو ریاستی اداروں نے اغوا کر لیا، نصراللہ زیرے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما نصراللہ زیرے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج میرے 11 سالہ معصوم بیٹے اولس یار خان جو جماعت پنجم کا طالب علم ہے کو صبح گھر کے سامنے 6 مسلح ریاستی اداروں کے لوگوں نے اغوا کیا انہوں نے کہا کہ معصوم بچے کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسے نامعلوم مقام پر 5 گھنٹے رکھا اور اغواء کاروں نے بعد میں انھیں دوکانی بابا چوک سریاب پل کے قریب گاڑی سے باہر پھینک دیا انہوں نے کہا کہ معصوم بچہ مسلسل 3 گھنٹے پیدل چل کر گھر پہنچا اور پورا خاندان کہی گھنٹوں تک جس اضطراب سے گزارا وہ ناقابل بیان ہیانہوں نے کہا کہ ملک پشتون عوام اور دیگر مظلوم و محکوم عوام کے حق کی بات کرنا جرم ہے اگر یہ جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہینگیانہوں نے مزید کہ ریاستی ادارے اتنے نیچ حرکات پر اتر آئی ہے جس کا تصور نہیں کیا جاسکتا مگر یہ ان کی بھول ہے کہ میں یا میرا خاندان اپنے سیاسی موقف سے پیچھے ہٹ جائے، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی خان ش??د عبدالصمد خان اچکزی سے لے ملی شھید افغان شھید عثمان خان کاکڑ نے اس راہ میں اپنی سروں کی قربانی دی، حکومت اور امن امان قائم کرنے والے اداروں کا فرض ہے کہ وہ ان اغواء کاروں کو گرفتار کریں اور کیفر کردار تک پہنچائے . .

متعلقہ خبریں