کوئٹہ ،پیٹرول بحران شہری سرگرداں  چند ایک پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں

کوئٹہ ( قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت سنگین صورتحال اختیار کرگیا دن بھر کوئٹہ کے شہری پیٹرول کے حصول کیلئے سرگرداں نظر آئے بلکہ شہر میں جن گنے چنے پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب تھا وہاں گاڑیوں کی کئی کلو میٹر لمبی قطاریں لگ گئیں عوام نے صورتحال پر سخت مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اشیائے خورنوش ودیگر مہنگا کرنے آئے روز نت نئے ٹیکسز لاگو کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوا عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے ہمیشہ بے بسی کااظہار کرتے چلے آئے ہیں  . .

.

متعلقہ خبریں