پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت سارے مسائل میں گھرا ہوا ہے . 35 سالوں میں خارجہ پالیسی اتنی خراب نہیں ہوئی جتنی ابھی ہو رہی ہے . آج کے حالات بہت زیادہ گمبھیر اور ریاست کو چیلنج کرنے جیسے ہیں . انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کی سخت ضرورت ہے . اختلاف اپنی جگہ لیکن جوائنٹ سیشن بلایا جائے . اگر ان حالات میں حکومت دھاندھلی کرے گی، تو بہت خراب صورتحال ہوگی . انہوںنے کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ چینی 105 ہوگئی، آٹا مہنگا ہوگیا . آج گندم اور چاول باہر سے منگوا رہے ہیں . امین گنڈا پور پاگل آدمی ہیں، ناسمجھ لوگ گالیاں دے رہے ہیں . کشمیر والوں کو سوچنا چاہیے کہ انہیں کس کو ووٹ دینا ہے . خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے خلاف بننے والا اتحاد صرف اقتدار لینے کیلئے بنا ہے . اتحاد بنانے والوں کو عوام سے مسائل سے کوئی غرض نہیں . انہوںنے کہا کہ کہ کشمیر کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کیا سچ ہے اور کیا جھوٹ ہے، کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی توحکومت کو بھگتنا پڑے گا . غریب کی فکر ووٹ لیکر آنے والی حکومت کو ہوتی ہے، یہ حکومت سوائے جھوٹ بولنے کے کچھ نہیں کر رہی ہے . موجودہ حکومت ہر ذمہ داری پچھلی حکومت پر ڈالتی ہے . انہوں نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن کا اتحاد اقتدار کیلئے ہے، جو کامیاب نہیں ہوگا . سید خورشید شاہ نے کہا کہ مجھ پر کوئی ایک الزام ثابت کریں، ٹی وی پر آکر استعفیٰ دے دوں گا . . .
سکھر(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے آج کے حالات بہت زیادہ گمبھیر اور ریاست کو چیلنج کرنے جیسے ہیں، جوائنٹ سیشن بلایا جائے . مجھ پر کوئی ایک الزام ثابت کریں، ٹی وی پر آکر استعفیٰ دے دوں گا، حکومت سوائے جھوٹ بولنے کے کچھ نہیں کر رہی .
متعلقہ خبریں