بلوچستان: بی ٹیوٹا کے ایم ڈی او ایس ڈی کردیا گیا ، ورکرز ویلفیئر بورڈ میں بدعنوانیوں کے معاملے پر بھی سوالات اٹھ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ٹیوٹا کے ایم ڈی طارق جاوید کو ہزاروں نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے کے منصوبے میں مسلسل شکایات اور مبینہ نااہلی کے بعد او ایس ڈی کردیا گیا، تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان پر شدید سوالات اٹھنے لگے کہ اتنی شکایات کے باوجود صرف او ایس ڈی کرنا کیا کافی ہے اور کیا اس معاملے میں کوئی حقیقی احتساب ہوگا۔
دوسری جانب ورکرز ویلفیئر بورڈ میں تعینات سیکرٹری کی مبینہ غفلت اور مبینہ بدعنوانیوں کی کہانیاں زبان زد عام ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہونا بھی تنازعہ پیدا کر رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق غریب ورکز کے بچوں کے نام پر اربوں روپے خرچ ہوئے، مگر زمینی حقائق اور حقیقی نفاذ کچھ اور ہی دکھا رہے ہیں، جس سے عوام میں شدید عدم اعتماد پیدا ہوا ہے اور ذمہ دار حکام سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
