بلوچستان میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کا بھیانک اسکینڈل

مزدوروں کا کوٹہ کروڑ پتیوں نے ہڑپ کر لیا : مزدوروں کے بچوں کے نام پر کروڑو پتی افراد کے بچے اسکولوں میں داخل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے موصول ہونے والی خصوصی رپورٹ کے مطابق، ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کے تحت امریکن لائف اسٹائل اسکول میں ‘مزدوروں کے بچوں کے نام پر داخلوں کی فہرست نے سسٹم کی مکمل شفافیت کا پول کھول دیا ہے۔
جس میں حیران کن طور پر بڑے کاروباریوں، سیاسی خاندانوں اور بااثر کروڑ پتیوں کے بچے شامل ہیں، اور اس سنگین اسکینڈل نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اس دعوے کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا کہ صوبے میں مزدوروں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی، کیونکہ اربوں روپے کا فنڈ اصل مستحقین تک پہنچنے کے بجائے بااثر افراد کی جیبوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
جہاں حکومت کی جانب سے ایک بچے کی تعلیم پر 72,000 روپے ماہانہ بغیر کسی ٹینڈر، اوپن مقابلے یا معیار کی جانچ کے اس غیر معروف ادارے کو نوازا جا رہا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق، اس پورے معاملے میں عبدالستار بگٹی اور ان کے فرنٹ مینوں کا اثر رسوخ اس قدر مضبوط ہے کہ نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر کنٹرولنگ اتھارٹیز سمیت تمام احتسابی ادارے مؤثر کارروائی کرنے سے عاجز دکھائی دیتے ہیں۔
جو کھلم کھلا کرپشن، اقربا پروری اور مستحق طلبہ کے حق تلفی کی نشاندہی کرتا ہے، جس پر عوامی اور مزدور تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کھلی خلاف ورزی پر فوری طور پر مکمل آڈٹ، جعلی مستحقین کی بے دخلی، رقوم کی ریکوری اور تمام ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

WhatsApp
Get Alert