“وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی خبریں پروپیگنڈا ہیں: ریاست مخالف ایجنڈے کو ناکام بنانے میں وزیراعلیٰ کا اہم کردار رہا ہے”بخت محمد کاکڑ،


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے سینیٹر میر دوستین ڈومکی کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی امن کے قیام، تعلیمی و صحت کے شعبے میں بہتری، اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں ریاست مخالف ایجنڈے کو ناکامی سے دوچار کرنے میں وزیراعلیٰ کا اہم کردار رہا ہے اور جب بھی صوبے میں کوئی تعمیری کام شروع ہوتا ہے، ایسے پروپیگنڈے سامنے آ جاتے ہیں۔ بخت محمد کاکڑ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے وزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور وزیراعظم پاکستان سمیت پی ایم ایل (ن) کی مرکزی قیادت بھی وزیراعلیٰ کی کاوشوں سے مکمل طور پر مطمئن ہے۔

WhatsApp
Get Alert