نیشنل پارٹی تحصیل سریاب کے سینئر دوستوں اور بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کا مشترکہ اجلاس


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی تحصیل سریاب کے سینئر دوستوں اور بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی کے زیر صدارت سریاب میں پارٹی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، پارٹی رہنما خیر بخش بلوچ ،الیکشن 2024 میں حلقہ پی بی46 کے پارٹی امیدوار صوبائی کسان سیکرٹری حاجی فاروق شاہوانی یونس بلوچ،ملک نصیرشاہوانی،چیئرمین اسلم بلوچ، ملک منظور شاہوانی، عزیز سرپرہ، آغا قاسم شاہ،آغا محمد شاہ، نصراللہ شاہوانی،ملک سیف شاہوانی،اعظم کرد،اقبال بلوچ،نصراللہ پرکانی،نوراحمد لڑی،عابد سلم عصمت اللہ،مالک شاہوانی،عزیز اللہ شاہوانی ملک سلام شاہوانی،جان محمد کاکڑ،ارشادلانگونے شرکت کی۔اور منعقدہ بلدیاتی الیکشن اور پارٹی کو نچلے سطح پر منظم کرنے کے بارے میں تجاویز دئیے اور حکمت عملی مرتب کی۔اجلاس سے پارٹی رہنما سینیٹرجان محمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور پارٹی کو منظم کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔اس وقت تقریباً پارٹی آٹھ یونین کونسل پر الیکشن لڑ رہی ہے اور ہر وارڈ پر ہماری جماعت کے امیدوار ہیںیہ ایک خوش آئند بات ہے دوستوں کو ہدایت کہ کہ الیکشن میں امیدواروں کی نامزدگی ‘ متعلقہ وارڈ میں مربوط رابطہ کو یقینی بنایا جائے۔

WhatsApp
Get Alert