متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی دنیا کی پہلی”کاغذ فری” حکومت

متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی دنیا کی پہلی ڈیجیٹل ریاست اور ”کاغذ فری”حکومت بن گئی۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی کو 2018 میں کاغذ فری ڈیجیٹل ریاست بنانے کے مشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

تاہم دبئی کے ولی عہد اور چئیرمین ایگزیکٹو کونسل دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اس امر کااعلان کیا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ آج دبئی کی ڈیجیٹل زندگی کے نئے مرحلے کا آغاز ہے، تخلیقی جدت لئے مستقبل کے سفر کیلئے ہر شعبہ ہائے زندگی کو ڈیجیٹل کردیا گیا ہے۔

چار سال پہلے ہز ہائینس شیخ محمد بن راشد المکتوم نائب صدر اور وزیراعظم متحدہ عرب امارات حکمران دبئی نے وعدہ کیا تھا کہ چار سال بعد دبئی کا کوئی سرکار اہلکار یا صارف کسی قسم کا کوئی کاغذ استعمال نہیں کرے گا، آج وعدہ ایفا ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اگلا ہدف دبئی کی ڈیجیٹل زندگی کی سہولیات میں اضافہ ہے۔

میڈیا سنٹر کے مطابق دبئی کو کاغذ فری ریاست بنانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی گئی اس سے 1.3 ارب درہم مالیت کے 336 ملین کاغذ بچا ئے جاسکیں گے جبکہ 14 ملین اوقات کار کی بچت بھی ہوگی جبکہ دبئی کے شہری ” دبئی ناؤ” ایپ کے ذریعے بارہ مختلف اقسام کی 130 سمارٹ سٹی سروسز حاصل کرسکیں گے۔

Recent Posts

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

6 mins ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

19 mins ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

35 mins ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

46 mins ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

58 mins ago

آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت…

1 hour ago