ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق

کراچی(قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔ جن کھلاڑیوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں روسٹن چیز، شیلڈون کوٹریل اور کائل مائرز شامل ہیں۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تینوں کھلاڑیوں کو سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے اور کورونا سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق متاثرہ افراد مکمل ویکسین شدہ ہیں اور ان میں کوئی علامات بھی نہیں ہیں تاہم کھلاڑیوں کو کورونا ہونے کے باوجود اپنا دورہ جاری رکھیں گے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو جونی گریو نے کہا کہ 3 کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے سے تیاریاں متاثر ہوں گی۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 13 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

5 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

5 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

6 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

7 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

7 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

7 hours ago