عوام کو مسائل میں دھکیل کر لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی کسی صورت قبول نہیں، مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ (ڈیلی قدرت) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو مسائل مشکلات پریشانی میں دھکیل کر لڑاؤ اور حکومت کی پالیسی کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا وسائل سے مالامال بلوچستان مقتدر قوتوں و اسلام آباد کے طاقتور طبقات کی لوٹ مار و بے حسی اور غفلت کی وجہ سے امن و روزگار کو ترس رہے ہیں بلوچستان میں سول حکومت کے دیانتدار لوگ ہوتے تو مسائل ختم ہو جاتے آج طاقت نفرت ڈنڈے کی زبردستی کی حکمرانی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اجلاس اور وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اہل بلوچستان کے مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی بلوچستان کے سلگتے اجتماعی مسائل پر سب کو عملی اقدامات کیلئے آواز اٹھانا چاہیے۔ جماعت اسلامی حقوق کے حصول کیلئے احتجاج دھرنے سمیت اسمبلی کے اندر آواز اٹھاتی رہے گی۔ حقوق بلوچستان لانگ مارچ کوئٹہ سے اسلام آباد کیا بلوچستان کے مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کیلئے حقوق بلوچستان کے تحت کوئٹہ میں سیاسی جماعتوں، علمائے کرام، نوجوانوں کا جرگے سیمینار منعقد کیے۔ بلوچستان کے سیندک ریکوڈک سی پیک کے ثمرات بلوچستان کے عوام کو ملنا چاہیے اگر بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام کی حالت بدلنے مسائل کے حل کیلئے خرچ کیے جاتے تو آج حالات یکسر تبدیل اور مسائل حل ہوتے جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام پر خرچ کیے جائے تاکہ غربت بے روزگاری ختم ہو جائے بارڈرز کھول دیے جائے لاپتہ افراد بازیاب کیے جائے بجلی گیس لوڈشیڈنگ ختم کیے جائیں شاہراہوں کی بندش کے بجائے عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی فوری اقدامات اٹھائے جائے۔
