بلوچستان میں 20ماہ میں 164 سے زائد بند بی ایچ یوز دوبارہ فعال، سالانہ لاکھوں مریض مستفید ہوں گے ، وزیر اعلی بلوچستان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں گزشتہ 20 ماہ کے دوران صوبے کے 164 سے زائد بند بنیادی صحت مراکز (بی ایچ یوز)دوبارہ فعال کر دیے گئے ہیں، جس سے صوبے میں صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان مراکز کی بحالی سے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مریض او پی ڈی کی سہولت سے مستفید ہوں گے اور عوام کو بنیادی صحت خدمات کی رسائی میں آسانی ہوگی۔وزیر اعلی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بلوچستان میں سروس ڈیلیوری اور گورننس میں بہتری کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنا ممکن نہیں، اس لیے صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے میں اصلاحات کو ترجیح دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert