شیرانی: احمدی درگاہ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیم حفاظتی آلات کے ساتھ روانہ

شیرانی ( ڈیلی قدرت ) ضلع شیرانی کے احمدی درگاہ گاں کے پہاڑی علاقے میں جنگلات میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر شیرانی کی قیادت میں ابتدائی اقدامات شروع کیے، تاہم آگ کی شدت اور دشوار گزار علاقے کی وجہ سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے بلوچستان سے مدد طلب کی گئی۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل جہانزیب خان گھوری زئی نے ریسکیو فورس کو فوری طور پر تعینات کیا، جو کوئٹہ سے ضروری حفاظتی اور فائر فائٹنگ آلات کے ساتھ روانہ ہوئی۔ تعینات وسائل میں 12 ریسکیو اہلکار، 200 فائر بالز، 4 فائر بیٹرز، 400 میٹر رسی، 3 ایمبولینسیں، 2 پورٹیبل آکسیجن سلنڈر، 2 سموک ماسک، 100 سرجیکل ماسک اور 30 این95 ماسک شامل ہیں۔
