پاکستان نے قطر اور اٹلی سے 45 ایل این جی کارگوز کی خریداری منسوخ کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے 2027 تک 45 مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کارگوز کی خریداری منسوخ کردی۔جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے قطر سے 24 اور اٹلی سے ایل این جی کے 21 کارگوز کی خریداری منسوخ کی۔
قطر سے 2026 میں درآمد کیے جانے والے ایل این جی کارگوزمیں سے 24 منسوخ کیے گئے۔اٹلی کی کمپنی سے 2026 میں 12 کی بجائے صرف ایک ایل این جی کارگو درآمد کیا جائے گا، اٹلی کی کمپنی سے درآمد کیا جانے والا واحد ایل این جی کارگو جنوری 2026 میں آئے گا۔ 2027 میں اٹلی کی کمپنی سے خریدے جانے والے 12 میں سے 10 کارگوز منسوخ کیے گئے ہیں۔
پاکستان کے قطر اور اٹلی کی کمپنی سے ایل این جی خریداری کے طویل مدتی معاہدے ہیں، یہ منسوخی ایل این جی خریداری کے طویل معاہدوں کے تحت آنے والے کارگوز کے لیے کی گئی۔
متعلقہ عالمی کمپنیوں کے ایل این جی کارگوز کی منسوخی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

WhatsApp
Get Alert