شیرانی: چلغوزے اور زیتون کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا، دشوار گزار راستوں کے باوجود پھیلنے سے روکا: ڈی جی پی ڈی ایم اے


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) بلوچستان کے ضلع شیرانی کے پہاڑی علاقے میں چلغوزے اور زیتون کے جنگلات میں گزشتہ دنوں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غوریزئی کے مطابق دشوار گزار پہاڑی سلسلوں اور سخت موسمی حالات کے باوجود پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ریسکو ٹیموں نے جدید فائر فائٹنگ تکنیک اور محکمہ جنگلات، لیویز اور علاقے کے مقامی قبائل کی معاونت سے آگ پر مکمل قابو پا لیا اور آگ کو پھیلنے سے روکنے میں کامیابی حاصل کی ۔ ریلیف کمشنر پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان غوریزئی نے کہا کہ شیرانی کے یہ چلغوزے اور زیتون کے خوبصورت قیمتی قدرتی جنگلات جنگلی حیات کے مسکن، قدرتی وسائل اور جنگلات پر منحصر مقامی معیشت کا اہم ذریعہ بھی ہیں۔ علاقے کے عوام نے بروقت کارروائی پر پی ڈی ایم اے کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert