مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات کے باعث سینیٹ کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر عابد شیر علی نے جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
کسی بھی جماعت کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جانے کے باعث عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔
