وزیراعظم شہباز شریف دورۂ ترکمانستان کے لئے اشک آباد روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف 11 اور 12 دسمبر کو ترکمانستان میں بین الاقوامی فورم برائے امن و اعتماد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کریں گے اور دورے کے دوران دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ملاقاتوں میں باہمی تعاون، خطے میں استحکام، معاشی شراکت داری اور توانائی کے منصوبوں خصوصاً تاپی گیس منصوبے کی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطا تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ عالمی امن فورم میں روس، ایران، ازبکستان، آذربائیجان، قازقستان اور دیگر سربراہان بھی شریک ہوں گے۔
