این اے 251 ضمنی الیکشن: اے این پی نے خوشحال خان کاکڑ کی حمایت کا اعلان کر دیا،
18 دسمبر کو کامیابی کیلئے مل کر جدوجہد کرینگے: اصغر خان اچکزئی

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کااجلاسزیر صدارت صوبائی چیئرمین اصغر خان اچکزئی منعقد ہوا جس میں بورڈ کے سیکرٹری مابت کاکا اراکین انجینئر زمرک خان اچکزئی اور خان زمان کاکڑ نے شرکت کی جبکہ پارلیمانی بورڈ کے رکن نواب ارباب سنیٹر عمر فاروق کاسی آن لائن شریک رہے اجلاس میں اتفاق رائے سے حلقہ این اے 251قلعہ سیف اللہ ژوب شیرانی پر پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ کی حمایت کااعلان کیا بورڈ نے پارٹی کارکنوں اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ 18دسمبر کو منعقدہ انتخاب میں پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششیں شروع کردیں دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی اور پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماں نے کہا ہے کہ پشتون قوم کو درپیش سیاسی، معاشی اور سماجی چیلنجز اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ قوم پرست جماعتیں باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک مضبوط اور متحد پلیٹ فارم پر جمع ہوں موجودہ حالات میں اتحاد اور مشترکہ جدوجہد ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے پشتونخوا وطن کے عوام کو درپیش سنگین بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے خان ہاس کوئٹہ میں پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا کی سربراہی میں آنے والے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان آئندہ انتخابات سیاسی حکمت عملی مشترکہ تعاون اور قومی مسائل کے حل کیلئے مربوط لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے صوبائی پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکامرکزی سیکرٹری ملک امان اللہ کاکڑ ایم پی اے ملک نعیم خان بازئی خان زمان کاکڑ جمعہ بابر اور حاجی شفیع کاکڑ شریک تھیجبکہ پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے وفد میں صوبائی صدر نصراللہ زیرے مرکزی سیکرٹری قادر آغا صوبائی سیکرٹری فقیر خوشحال کاسی اور دیگر اہم عہدیداران شامل تھے اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی نے حلقہ این اے 251 قلعہ سیف اللہ ژوب شیرانی میں پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار خوشحال خان کاکڑ کی مکمل اور غیرمشروط حمایت کا باضابطہ اعلان کیا فیصلہ باہمی اتفاقِ رائے ملک اور خطے کے وسیع تر قومی مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا رہنماں نے کہا کہ پشتون قوم کو درپیش مسائل محض انتخابی نعرے نہیں بلکہ ان کے حل کیلئے مربوط پالیسی مضبوط سیاسی قوت اور مشترکہ آواز کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، پسماندگی، عدم نمائندگی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم جیسے اہم معاملات کیلئے دونوں جماعتیں یکجا ہو کر مثر کردار ادا کریں گی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی نہ صرف این اے 251 کے ضمنی انتخاب میں مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گی بلکہ پشتونخوا وطن کو درپیش قومی اور معاشی مسائل کے حل کیلئے بھی متحدہ پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھیں گی دونوں جماعتوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ سیاسی تعاون نہ صرف ملک بلکہ صوبے میں قومی ہم آہنگی اور استحکام کا باعث بنے گا بلکہ عوام کے حقوق کی جدوجہد کو مزید مضبوط کرے گا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے پارٹی کارکنوں اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد شروع کریں۔
