تحریک انصاف پر پابندی اور عمران خان کی رہائی: اس ملک میں سب کچھ ہوسکتا ہے، لیڈروں کی اقتدار کی بھوک جماعتوں کی بربادی کا سبب بنی: نیشنل پارٹی

کوئٹہ ( ڈیلی قدرت )نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر و دانشور میر طاہر بزنجو نے تحریک انصاف پر پابندی اور عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پرکہا کہ اس ملک میں سب کچھ ہوسکتا ہے جو بظاہر ناقابل تصور نظر آتا ہے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ 1973 میں اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے بلوچستان میں نیپ کی حکومت کو برطرفی کرکے ان کے لیڈرز پر مقدمات چلائے اور پارٹی پر پابندی لگائی اور ایک دن ایسا آیا کہ خان عبد الولی خان اور میر غوث بخش بزنجو جیل سے اپنے رفقا کے ساتھ باہر آئے اور بھٹو صاحب کو پھانسی دے دی گئی ،وقت بدلتا رہا اشارے سے حکومتیں بنتی اور ٹوٹتی رہیں مگر کسی نے بھی اپنی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا جنرل ضیا الحق کی زبردست خواہش تھی کہ مسلح افواج کو آئینی رول ملے اور یہ رول خریدی گئی پارلیمان نے ان کو دیدی انہوں نے کہا کہ جاہل ہمارے شہروں کے استاد بن گئے،پاکستانی سیاست میں سیاسی جماعتوں کی اور لیڈروں کی اقتدار کی بھوک ہمیشہ ان کی سیاسی جماعتوں کی بربادی کا سبب بنتی رہی۔
