’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں کرش کا کردار اداکرنے والا بچہ اب کیسا نظر آتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کرش کا کردار اداکرنے والے اداکار جبران خان ، ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔بالی ووڈ کی مشہور فلم ’ کبھی خوشی کبھی غم ‘ کی ریلیز کے 20 سال مکمل ہونے پر اس مناسبت سے مشہور شخصیات اور مداح سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔
جبران خان نےبھی اس موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤںٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ٹی وی اسکرین کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے ہی ڈائیلاگز پر لپ سنکنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jibraan Khan (@jibraan.khan)


انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اگر آپ زندگی میں کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں، اگر آپ کچھ پانا چاہتے ہو تو، ہمیشہ پیچھے مڑو اور فلم کبھی خوشی کبھی غم کو دوبارہ دیکھو‘۔
انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ وہ فلم ہے جہاں انہیں کیمرے سے پیار ہو گیا تھا، کرن جوہر اور پوری کاسٹ اور عملے کا شکریہ کہ انہوں نے اس ننھے کرش کو سیٹ پر ایسا تفریح کرنے کے لیے وقت دیا!‘