کوئٹہ: بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں،پٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی پولنگ اسٹیشنز پر صفائی، روشنی اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت


کوئٹہ ( ڈیلی قدرت ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت بلدیاتی الیکشن 2025ء کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، میونسپل آفیسرز اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں 28 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے انتظامی امور، صفائی، روشنی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی غور کیا گیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متعلقہ افسران کو پولنگ اسٹیشنز کے اطراف تمام سہولیات کو یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کی ہدایات دیں انہوں نے مزید کہا کہ شفاف، پُرامن اور منظم انتخابات کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام محکمے باہمی تعاون اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں گے تاکہ الیکشن کے دن لوگوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔

WhatsApp
Get Alert